کراچی میئر کیلئے دبئی میں خریدوفروخت کی کیش منڈی لگ گئی: شیخ رشید
شیئر کریں
سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی میئر کے الیکشن میں حافظ نعیم کیخلاف دبئی میں خریدوفروخت کی کیش منڈی لگ گئی ہے، کیش گروپ جیتے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ ا?ج اسلام ا?باد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر رہا ہوں، پانچ مرتبہ پولیس نے میرے گھروں پر بغیر وارنٹ داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی، میرے ملازمین کے بازوتوڑ دیئے۔شیخ رشید نے کہا کہ پولیس والے تیسری بار میری گاڑیاں لے گئے جو سپرداری کے باوجود واپس نہیں دے رہے، گھڑیاں، ٹیلی فون ،لائسنسی اسلحہ اور میرا کیش بھی لے گئے، پنجاب میں چادر چاردیواری کی بے حرمتی اور خواتین کی تضحیک بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی طرح شولہ جوالہ بن جائے گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اب پنجاب بھی سرفروشوں کا صوبہ ہوگا، وطن اور کفن میں سے ایک کا انتخاب کرے گا، ن لیگ دفن ہوگی، پی ڈی ایم پر کوئی فاتحہ نہیں پڑھے گا، کل کی ملاقات اہم تھی،عدلیہ بھی اہم فیصلے دے گی، الیکشن ہر قیمت پر ہو کر رہیں گے۔