میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھرمیں بڑھتی لوڈشیڈنگ پروزیراعظم سیخ پا،دورانیے میں کمی کی ہدایت

ملک بھرمیں بڑھتی لوڈشیڈنگ پروزیراعظم سیخ پا،دورانیے میں کمی کی ہدایت

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ سمیت وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی، اس دوران وزیر اعظم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔شہباز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے، یکم جولائی سے بجلی کی روزانہ لوڈشیڈنگ 2 گھنٹے تک ہوجائے گی، بجلی کے بند کارخانوں کو چلایا جارہا ہے، رواں ماہ جون میں 5 ہزار 111 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی، 15 جون تک 5 پاور پلانٹس کے ذریعے 2871 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی، 16 تا 24 جون تک 600،میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 16 تا 24 جون تک 3 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو گی، 25 سے 29 جون تک 1040 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی، 25 سے 29 جون تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ اڑھائی گھنٹے ہوگی، 30 جون سے 600 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے تک ہوگی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی ہدایت کر دی۔علاوہ ازیںوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت ظالمانہ اور جابرانہ ریاستی ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت کا اصل جمہوری چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارت مسلمانوں کو دبانے کیلئے ظالمانہ اور جابرانہ ریاستی ہتھکنڈے استعمال کررہاہے اور اس کا مقصد مسلمانوں کو سیاسی ، معاشی اور ثقافتی لحاظ سے دیوار کے ساتھ لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جمہوری چہرے کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں