میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹرنذیرکلہوڑوں کی خلاف ضابطہ تقرری، محکمہ لائیواسٹاک سندھ میں سرد جنگ شروع

ڈاکٹرنذیرکلہوڑوں کی خلاف ضابطہ تقرری، محکمہ لائیواسٹاک سندھ میں سرد جنگ شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ لائیو سندھ میں ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کی تقرری پر سرد جنگ شروع، سیمی گورنمنٹ کے نان کمیشنڈ افسر کو ڈی جی کا عہدہ دینے پر افسران نالان، محکمے کی اعلیٰ افسران بھی نذیر کلہوڑو کی مداخلت پر پریشان، سندھ حکومت نے چہیتے افسر کو نوازنے کیلئے تمام قواعد و ضوابط روند دئے، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک میں نذیر کلہوڑو کی مقرری کے بعد محکمے میں سرد جنگ کا آغاز ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت میں اثر رسوخ رکھنی والی انتہائی بااثر شخصیت کی فرمائش پر سندھ حکومت نے تمام قواعد و ضوابط اور سروسز رولز کی دہجیان اڑاتے ہوئے سندھ حکومت کے ماتحت خودمختار ادارے (سیمی گورنمنٹ) سندھ اینیمل ہیلتھ سائنسز کراچی میں مقرر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو ڈی جی لائیو اسٹاک سندھ مقرر کیا تھا، ڈاکٹر نذیر کلہوڑو اے اے پی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر بھی ہیں، ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کے ادارے میں طاقتور کردار اور مداخلت سے محکمے کے سینیئر افسران سخت نالان ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کے اعلیٰ افسران بھی ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کے رویے سے سخت نالان ہیں اور ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کی مقرری سے لیکر مقرری سے اختلاف رکھنے والے اکثر افسران کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کرکے خاموش کیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کی زیر سرپرستی ایک منظم چین نے لائیو اسٹاک کے تمام معاملات سنبھال لئے ہیں جس کے باعث سینیئر افسران بے بس ہیں اور محکمے کا انتظامی ڈہانچہ مفلوج ہو چکا ہے، سندھ حکومت میں ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کی مقرری کے انوکھا مثال ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران نے اب ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کی مقرری کے خلاف کھل کر بولنا شروع کردیا ہے جس کے باعث محکمے میں سخت تناؤ پایا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق محکمے میں گریڈ 20 کے 6 پوسٹیں خالی ہیں جبکہ گریڈ 19 کے کئے سینیئر افسران کی ترقیاں بھی تعطل کا شکار ہیں، محکمے لائیو اسٹاک کے ایک سینیئر افسر نے نام ظاھر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کی ترقیوں کی سمری ڈاکٹر نذیر کلہوڑو نے رکوا دی ہے تاکہ وہ ڈائریکٹر جنرل کے عھدے پر بیٹھے رہیں، اسے سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے محکمہ لائیو اسٹاک کے صوبائی وزیر انجنئیر باری پتافی سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز اور میسجز کئے گئے لیکن انہوں نے خبر فا ہونے تک موقف نہیں دیا. روزنامہ جرات کی جانب سے لمپی وائرس ویکسین کی خریدی و فراہمی، اے اے پی پراجیکٹ اور ٹینڈرز کے بارے میں ڈاکٹر نذیر کلہوڑو سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز کی گئیں لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی اور نہ میسجز پر موقف دیا.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں