میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی غلاموں کوروس سے تیل خریدنے کی جرات نہیں ، عمران خان

امریکی غلاموں کوروس سے تیل خریدنے کی جرات نہیں ، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ حکومت ملک کی بہتری کے لیے نہیں لائی گئی، امریکا نے اپنی پالیسیوں پر عمل کرانے کے لیے ہم پر یہ حکومت مسلط کی ہے، ملک پر مسلط امریکی غلاموں کو روس سے تیل خریدنے کی جرات نہیں ہے،اس حکومت نے آتے ہی ہر چیز مہنگی کرنا شروع کردی،دوماہ میں جو مہنگائی ہوئی وہ 3 برس میں نہیں ہوئی، امید ہے کہ الیکشن جلد ہوں گے۔ کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بھارت نے روس سے 40 فیصد سستا تیل خرید کر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 25 روپے کم کردی، امریکا نے اپنی پالیسیوں پر عمل کرانے کے لیے ہم پر یہ حکومت مسلط کی ہے، دوماہ میں ایسا کیا ہوگیا کہ پیڑول 60 روپے مہنگا ہوگیا اور بجلی اور گیس بھی مہنگی کردی گئی، دوماہ میں جو مہنگائی ہوئی وہ 3 برس میں نہیں ہوئی، امید ہے کہ الیکشن جلد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط امریکی غلاموں کو روس سے تیل خریدنے کی جرات نہیں،شہباز حکومت ملک کی بہتری کے لیے نہیں لائی گئی، اس حکومت نے آتے ہی ہر چیز مہنگی کرنا شروع کردی۔سابق وزیر اعظم نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے حالات پر توجہ نہیں دی گئی تو فوڈ سیکیورٹی کے مسائل ہوں گے، اللہ نے پاکستان کوبے شمارنعمتوں سے نوازا ہے، پاکستان صرف زراعت پرتوجہ دے توملکی دولت میں اضافہ ہوسکتا ہے، آج کسانوں کے برے حالات ہیں،امپورٹڈ حکومت سے مجھے زیادہ امید نہیں،ہم نے یوریا کھاد پر 132 ارب روپے کی سبسڈی دی جس کی وجہ سے کسانوں نے ریکارڈ پیداوار دی اور کپاس کی پیداوار 17 فیصد بڑھی، اس کے ساتھ دالوں اور آلو کی پیداوار بھی بڑھی تھی، امپورٹڈ حکومت نے 60 روپے پٹرول، فی یونٹ بجلی 10 روپے بڑھا دی، مہنگائی کا کسانوں پربہت اثر پڑے گا، اگر کسانوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی نہ دی تو فوڈ سکیورٹی ایشو بنے گا، کسانوں کی مدد تحریک انصاف کے منشورمیں شامل ہے، پاکستان میں خوشحالی زراعت کے ذریعے آئے گی، ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھ چکی ہے، پچھلے دوماہ میں بجلی کی قیمت اورلوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا، یہ تومہنگائی کم کرنے آئے تھے انہوں نے ساڑھے 3 سال مہنگائی کا ریکارڈ توڑ دیا، یہ جن کے غلام ہیں ان کا ایجنڈا پورا کرنے آئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت آئی ہے، جو حکم واشنگٹن سے آئے گا وہ ہی ماننا ہے، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے گندم درآمد متاثر ہوئی اور اسی جنگ کی وجہ سے کئی ممالک میں قحط سالی کا خدشہ ہے،روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے گندم کی شارٹیج اورقیمتیں بڑھیں گی۔ انھوں نے کہا موجودہ حکومت نے نیب کو ختم کردیا اور اب ایف آئی اے پر اپنے لوگ لگا دیے ہیں، یہ صرف اپنے نیب، ایف آئی اے کرپشن کیسز ختم کرانے آئے تھے، تحقیقات کرنے والے ڈاکٹر رضوان، نوید، گلزار بھی ہارٹ اٹیک سے مر گئے، نیب کے اوپر اب شہبازشریف بیٹھ گیا ہے، بلے کودودھ کی رکھوالی کے لیے بٹھا دیا گیا ہے، زرداری کے بھی سارے کیسزختم ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کو پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ ہمیں پتا ہے ہر ہفتے چیف الیکشن کمشنر حمزہ شہباز اور مریم نوازسے ہدایت لیتا ہے، یہ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر دھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، انہوں نے ہم سب پرمقدمات درج کروائے ہیں، یہ مافیا کا پرانا طریقہ کارہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں 30 سال بعد گروتھ ریٹ بہترہو، پچھلے دوسالوں میں پاکستان کی دولت میں اضافہ ہوا تھا، کسانوں نے بھی میرے ساتھ مل کرحقیقی آزادی کی تحریک چلانی ہے، ان کے ہوتے ہوئے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، جب کال دوں گا توآپ سب نے باہرنکلنا ہے۔ آج صحافیوں کوفون کرکے دھمکیاں دی جاتی ہیں، یہ جمہوریت نہیں ہے، ہم ان کے خلاف سیاست نہیں جہاد کر رہے ہیں، ان کے لیڈرزکے اربوں ڈالربیرون ملک پڑے ہیں، یہ پیسوں کے غلام ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں