میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے کا انکشاف

چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے کا انکشاف ہوا ہے، چوری کی گئی کاروں کیساتھ ہوتا کیا ہے؟گرفتار ملزمان نے سب بتادیا۔ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم رائو نے میڈیا کو بتایا کہ کامیاب کارروائی میں کاریں چوری کرنے والے بین الصوبائی کار لفٹر گینگ گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان کاتعلق کراچی اوربلوچستان خضدار سے ہے، ملزمان میں سرکاری ادارے کے دو اہلکاروں سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں۔عارف اسلم رائو نے بتایا کہ ملزمان میں ساربان عرف پپو، راشد، ریحان، راناعثمان اور سرفراز شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے مختلف علاقوں سے چوری شدہ پانچ کاریں برآمد کی گئیں ہیں۔عارف اسلم را ئونے بتایا کہ کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلتی ہیں، گرفتار ایک ملزم معروف کار کمپنی میں ٹیکسی سروس چلواتا ہے یہی نہیں ملزمان آن لائن ٹیکسی سروس کے علاوہ رینٹ پر بھی کاریں دیتے ہیں، گرفتارملزمان میں کراچی کا کار لفٹر،بلوچستان کاخریداربھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تین ملزمان کو اسسٹنٹ کمشنرخضدار جبکہ ایک کو کراچی میں گرفتار کیا گیا، ملزمان میں دو اہم سرکاری ادارے کے ملازمین بھی شامل ہیں۔عارف اسلم رائونے بتایا کہ ملزمان کی سفاکیت کا اندازہ ایک واقعے سے لگایا جاسکتا ہے، رواں سال میں بلدیہ ٹائون میں حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جاں بحق شخص کی لاش کو ایمبولینس میں روانہ کیا گیا اس دوران ملزمان حادثے کی شکارکار لے اڑے، اور کار کو بلوچستان میں سستے داموں فروخت کردیا گیا۔ایس ایس پی ایوی ایل سی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، تفتیش کی روشنی میں ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں