قاسم آبادمیں سرکاری زمین پر کمرشل پلازوں کی تعمیر کا انکشاف
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) قاسم آبادمیں سرکاری زمین پر کمرشل پلازوں کی تعمیر کا انکشاف، ڈومرہ گوٹھ میں الزیب ہائٹیس کے نام سے پلازہ تعمیر ہوا، الاٹیز ابھی تک رجسٹری کیلئے پریشان، الزیب ہائٹس کے ساتھ دوسرا پلازہ بھی بن گیا، الزیب ہائٹیس کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی تحقیقات جاری، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں سرکاری زمین پر محکمہ ریونیو اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ملی بھگت سے کمرشل پلازوں کی تعمیر جاری ہے، قاسم آباد کے علمدار چوک کے قریب پرانے ڈومرہ گوٹھ میں سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین پر بااثر افسران کے قبضون انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطاون ڈومرہ گوٹھ میں فلٹر پلانٹ کے ساتھ بلڈر سلیم خواصی نے الزیب ہائٹس کے نام سے پانچ منزلہ پلازہ تعمیر کروایا اور کئے سال گذرنے کے باوجود الاٹیز ابھی تک رجسٹری کیلئے پریشان ہیں، سرکاری زمین پر الزیب ہائٹیس کے نام سے پلازہ کی تعمیر، نقشے میں ہیرپھیر سمیت دیگر معاملات کی تحقیقات اینٹی کرپشن میں بھی جاری ہیں، حیرت انگیز طور پر الزیب ہائٹیس کے ساتھ ایک دوسرا پانچ منزلہ پلازہ بھی مکمل کیا کیا گیا، ذرائع کے مطابق مذکورہ پلازہ بھی سرکاری قبضے کی زمین پر تعمیر کیا گیا ہے جبکہ اس پروجکٹ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسر بھی پارٹنر ہے جو طویل مدت تک ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد رہا ہے، دوسری جانب الزیب ہائٹیس پروجکٹ کے بلڈر سلیم خواصی نے آٹو بھان روڈ پر ایس اسکوائر سے ایک اور پروجکٹ شروع کیا ہے جس کی این او سی کے متعلق بلڈر اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بتانے سے مسلسل کترا رہے ہیں۔