میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیرقانونی تعمیرات ،ایس بی سی اے حیدرآباد کیلئے کمائی کا ذریعہ

غیرقانونی تعمیرات ،ایس بی سی اے حیدرآباد کیلئے کمائی کا ذریعہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) غیرقانونی تعمیرات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کیلئے کمائی کا ذریعہ بن گئیں، انجینئر کاشف خان کی سرپرستی میں ایس بی سی اے میں غیرقانونی اتھارٹی قائم، ، اپریل میں انجینئر کاشف خان کو کنوینر مقرر کرکے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کمیٹی بنائی گئی، تمام معاملات انجینئر کاشف خان کے اپنے ہاتھ میں لے لئے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں غیرقانونی تعمیرات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیلئے کمائی کا ذریعہ بن گئین ہین، 30 اپریل کو ڈائریکٹر جرنل نے نوٹیفکشن نکال کر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی و نشاندہی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیکر سندھ کچی آبادی اتھارٹی کے گریڈ 18 کے انجینئرکاشف خان کو کنوینر، ڈپٹی ڈائریکٹر یونس خان کو سیکریٹری اور انجینئر عمیر مہیسر کورکن نامزد کیا تھا اور یکم جولائی 2018ء کے بعد کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی و نشاندہی کیلئے کارروائی کا کہا تھا تاہم کمیٹی بھاری رشوت کے عوض غیرقانونی تعمیرات کو تحفظ دینی لگی ہے، ملنی والی معلومات کے مطابق انجینئر کاشف خان نے تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں اور تمام لین دین، این او سیز اور نقشوں کی منظوری کاشف خان کی بغیر ناممکن ہے، بااثر انجینئر کاشف تمام معاملات دیکھتے ہیں جبکہ رینجل ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران مفلوج بن چکے ہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں ایک اور اتھارٹی انجینئر کاشف خان کی سرپرستی میں قائم ہے، ذرائع کے مطابق کاشف خان کی تقرری بھی قواعد و ضوابط کے خلاف ہے، اسے سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے کاشف خان سے موقف لینے کیلئے بارہا بار کالز اور میسج کییگئے لیکن انہوں نے موقف نہیں دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں