بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری پاک فوج کا بھرپور جواب
شیئر کریں
بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے حاجی پور سیکٹر کے ضلع حویلی کے گاؤں ہیلان بالا میں شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستانی فوج نے بھی بھارتی شیلنگ کا بھرپور جواب دیاجس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔ضلع حویلی کی پولیس کے مطابق بھارتی فوج نے بغیر کسی وجہ کے صبح تقریباً ساڑھے 11 بجے فائرنگ شروع کی۔پولیس عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 75 سالہ عطرن بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے گھر کے برآمدے میں بیٹھی تھیں کہ ایک شیل آکر ان کے قریب گرا۔آزاد جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ سول ڈیفنس کے سیکریٹری سید شاہد محی الدین قادری کے مطابق بھارتی پولیس نے نیزاپور سیکٹر کے ضلع حویلی، کھلنا اور لیپا سیکٹر کی وادی جہم کے ضلع میں بھی فائرنگ کی لیکن ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔رپورٹس کے مطابق گوئی، نکیال سیکٹر کے ضلع کوٹلی میں بھی بھارتی فورسز نے شدید شیلنگ کی جہاں ایک شہری زخمی ہوا اور چند گھروں کو نقصان پہنچا۔