میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں کورونا وبا کی خوفناک صورت ،مصدقہ مریض 41 ہزار سے متجاوز

کراچی میں کورونا وبا کی خوفناک صورت ،مصدقہ مریض 41 ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد میں کورونا کی وبا نے خوفناک صورت اختیار کرلی ہے اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 41 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا کی صورتحال سے متعلق اپنے وڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر سے 2 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے ایک ہزار 517 نئے کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے۔ اس طرح سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار سے زائد جب کہ کراچی میں 41 ہزار 59 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے ضلع شرقی سے 530، جنوبی سے 412، وسطی سے 180، غربی سے 170، کورنگی سے 109اور ملیر سے 116 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ 106، حیدرآباد 86، سکھر 55، گھوٹکی 52، خیرپور 30، میرپورخاص 28 ، شکارپور 23، جامشورو 12، بدین، نوشہروفیروز اور سانگھڑ سے 8،8، ٹنڈومحمد خان 7 ، دادو5، شہید بینظیرآباد اور سجاول سے 3،3، جیکب آباد اور قمبر سے 2،2 جب کہ کشمور ، ٹنڈوالہیار اور ٹھٹہ سے ایک ایک مریض میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق ہوئے،جس کے بعد صوبے کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 816 ہوگئی ہے۔ صوبے کے ہر ضلع میں کورونا بڑھ رہا ہے، اس لئے عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور اپنی جان اور دوسری کی جانوں کی حفاظت کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں