میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی کا بجٹ سیشن ورچوئل بلانے کیلئے اتفاق نہ ہوسکا

سندھ اسمبلی کا بجٹ سیشن ورچوئل بلانے کیلئے اتفاق نہ ہوسکا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت اجلاس میں سندھ اسمبلی کا بجٹ سیشن ورچوئل بلانے کے حوالے سے ایوان میں موجود جماعتوں میں اتفاق نہیں ہوسکا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ۔اس ضمن میں وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شا نے کہا ہے کہ موجودہ حالات انتہائی غیر معمولی ہیں ۔کئی ارکان کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں ،اس لیے ہم ورچوئل اجلاس بلانے کے حق میں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کی زیر صدارت ایوان میں موجود جماعتوں کا اجلاس ہوا ،جس میں اپوزیشن ارکان نے بھی شرکت کی ۔ایم کیو ایم پاکستان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ۔اجلاس میں بجٹ سیشن ورچوئل بلانے پر اتفاق رائے نہیںہوسکا ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج کا اجلاس سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے لیے بلایا تھا۔گزشتہ اجلاس میں بہت سے ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ہماری تجویز تھی کہ بجٹ اجلاس ورچوئل ہونا چاہیے ۔اس اجلاس میں تمام ارکان حصہ لے سکے ہیں ۔یہ غیر معمولی حالات ہیں ۔پیر کے اجلاس میں 25فیصد ارکان کی حاضری ضروری ہے ۔انہوںنے کہا کہ وفاقی بجٹ تحفظات ہیں ۔اس بجٹ میں صرف تسلی سے کام لیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں