میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کسی پراس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی، چیئرمین ایف بی آر

حکومت کسی پراس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی، چیئرمین ایف بی آر

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کسی پراس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی، ہزاروں آڑھتیوں کے ٹیکس کو10 ہزارسے بڑھا کرایک لاکھ کردیا۔ اہداف پورے کرنے کے لئے استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کراچی میں کونسل آف فارن ریلیشنزکے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے میں مافیا موجود ہے ۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آرھتیوں کے کمیشن پر10 گنا اضافہ کیا ہے ، ہزاروں آڑھتیوں کے ٹیکس کو10 ہزارسے بڑھا کرایک لاکھ کردیا۔شبر زیدی نے کہا کہ سالانہ 12 لاکھ کمانے والے پرڈھائی ہزار روپے ٹیکس لگایا گیا ہے ،حکومت کسی پراس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین نے مزید کہا کہ دستورمیں لکھا ہے زرعی ٹیکس صوبوں کی ذمہ داری ہے ۔یاد رہے کہ تین روز قبل چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے یہ طے کرنا ہو گا کہ ٹیکس کہاں کہاں سے آ رہا ہے ، جہاں جہاں سے ٹیکس نہیں آ رہا، ان اہداف کے پیچھے جائیں گے ۔شبرزیدی کا کہنا تھا کہ زراعت کے مڈل مین پرٹیکس لگایا ہے ، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے فائلرز کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں