میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 154 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 154 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح154روپے پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے دس پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 152.90 سے 154 روپے پرٹریڈ کررہا ہے ۔ عید کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں5 روپے تک اضافہ ہوچکاہے ۔سیکریٹری ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن ظفر پراچہ کے مطابق آئی ایم ایف کی کرنسی ڈیلیویشن کی شرائط ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ ہے ۔بیرونی قرضوں ودیگر ادائیگی کے باعث ڈالرمہنگا ہورہاہے ۔ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ عید کے باعث بیرون ملک سے پاکستان ورکرز مئی میں ترسیلات بھیج چکے ہیں رواں ماہ ترسیلات میں کمی دیکھی جائیگی۔ہفتہ وار درآمدی تیل کی ادائیگی کے سبب بھی روپے پردباؤہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں