میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایڈز نے فیصل آباد میں بھی سر اٹھالیا، الائیڈ ہسپتال میں 2680 افراد رجسٹرڈ

ایڈز نے فیصل آباد میں بھی سر اٹھالیا، الائیڈ ہسپتال میں 2680 افراد رجسٹرڈ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاڑکانہ کے بعد ایڈز کے جان لیوا مرض نے فیصل آباد میں بھی سر اٹھا لیا، الائیڈ ہسپتال کے ایڈز کنٹرول پروگرام یونٹ میں 2 ہزار 680 مریض رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔رجسٹرڈ مریضوں کا تعلق فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ننکانہ صاحب سے ہے ۔ الائیڈ ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق عطائی ڈاکٹرز، استعمال شدہ سرنج کا استعمال، حجام اور بے راہ روی ایچ آئی وی وائرس کے پھیلا ئوکی بڑی وجہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق مریضوں میں مردوں کی تعداد 2300 جبکہ خواتین کی تعداد296 ہیں، ایڈز سے متاثرہ مریضوں میں 2 ہزار سے زائد نشے کے عادی افراد شامل ہیں۔ ایڈز سے متاثرہ اب تک 267 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ ایڈز کا علاج انتہائی مہنگا ہے تاہم احتیاطی تدابیر سے اس کا پھیلائو روکا جاسکتا ہے ۔فیصل آباد میں ایڈز کے مریضوں کے لئے الائیڈ ہسپتال میں صرف ایک کمرے کا وارڈ موجود ہے ، خطرناک مرض میں بے پناہ اضافہ کے باوجود حکومتی سطح پر اقدمات کئے گئے ہیں اور نہ ہی متاثرہ علاقوں میں سکریننگ کیمپ لگائے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں