میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی وزیراعظم کے بیانات سے خطے کا امن خطرے میں، پاکستان کاشدیدردعمل

بھارتی وزیراعظم کے بیانات سے خطے کا امن خطرے میں، پاکستان کاشدیدردعمل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

پاکستان پر مایوسی اور ناکامی میں سیز فائر مانگنے کا الزام سراسر جھوٹ ہے ، پاکستان کا انسداددہشت گردی میں کردار عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے
کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں

بھارتی وزیر اعظم مودی کے بیانات سیاسی موقع پرستی کے عکاس ہیں، جنگ بندی کئی دوست ممالک کی کاوشوں سے ممکن ہوئی، جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا بیان خطے میں امن کی کوششوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ، جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے ۔اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات سیاسی موقع پرستی کے عکاس اور خطے میں امن کی کوششوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پر عزم ہے ،جنگ بندی کئی دوست ممالک کی کاوشوں سے ممکن ہوئی، جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے ۔وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر مایوسی اور ناکامی میں سیز فائر مانگنے کا الزام سراسر جھوٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا انسداددہشت گردی میں کردار عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے ، جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو علاقائی استحکام اور اپنے عوام کی فلاح وبہبود کو ترجیح دینی چاہیے ۔واضح رہے کہ کل شام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی قوم سے خطاب کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ جوہری حملے کی دھمکی سے بلیک میل نہیں ہوں گے ۔مودی نے بھارتی قوم کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کہا کہ نیو نارمل یہ ہے کہ بھارت خود پر حملے کا فوری جواب دے گا، پانی اور خون ساتھ نہیں بہہ سکتے ، تجارت، مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔انہوں نے بھارتی قوم کو لالی پاپ دیا کہ اگر پاکستان سے مذاکرات ہوئے تو دہشت گردی کے خاتمے پر ہوں گے اور کشمیر پر بات ہوگی تو وہ آزاد جموں و کشمیر پر ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں