میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس ایس جی سی ، شاہ لطیف میں غیرقانونی کنکشن سے 45 لاکھ کی وصولی

ایس ایس جی سی ، شاہ لطیف میں غیرقانونی کنکشن سے 45 لاکھ کی وصولی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں موجود کرپٹ وبددیانت افسران کی لوٹ مار مہم جاری،شاہ لطیف ٹاون کے سیکٹر 26 اے میں غیرقانونی گیس کنکشن کی مد میں 45 لاکھ روپے وصول،ماہانہ بغیربل اور بغیر میٹر فی گھر 2 ہزار روپے بھتہ وصول کیا جانے لگا،کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو محکمہ ماہانہ خسارہ برداشت نہیں کرپائے گا(عوامی حلقے )۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ وبددیانت افسران کی ملی بھگت سے گیس چوری کروانے اور غیر قانونی گیس کنکشن فراہم کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے روزنامہ "جرأت”کو دستیاب معلومات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون کے سیکٹر 26 اے پر قبضہ کر کے بخاری محلہ بنانے والے عناصر کو قائم مقام ایم ڈی راو امین،سلمان صدیقی اور میڈیا کوآرڈی نیٹر صفدر حسین نے 45 لاکھ روپے مبینہ رشوت وصولی کے بعد غیر قانونی گیس کنکشن فراہم کردیا ہے "جرأت” سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ بخاری محلے میں گھروں کی کل تعداد 15سو ہے اور فی گھر گیس کنکشن کی مد میں 30ہزار روپے وصول کیے گئے ہیں اور پانی کی لائنوں والے پلاسٹک کے پائپوں کے ذریعے گھروں کو گیس فراہم کی جارہی ہے اور اسی طرح ماہانہ 2ہزار روپے فی گھر بغیر گیس میٹر اور بغیر کسی بل کے بھتے کی صورت میں وصول کیے جاتے ہیں واضح رہے کہ غیر قانونی گیس کنکشن کی مد میں کراچی کی مختلف کچی آبادیوں کو گیس فراہم کرنے کی مد میں کرپٹ و بددیانت افسران قائم مقام ایم ڈی امین،سلمان صدیقی اور میڈیا کوآرڈی نیٹر صفدر حسین اربوں روپے وصول کرچکے ہیں "جرات” کی سروے ٹیم سے شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ افسران شہریوں کی طرف سے جائز شکایت کو حل نہیں کرتے اور غیرقانونی گیس کنکشن مافیاز کو فوری طور پر لگا گر دے دئیے جاتے ہیں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو محکمہ ماہانہ خسارہ برداشت نہیں کرپائے گا اور گیس چوری و غیرقانونی گیس کنشن کا اضافی بوجھ کراچی کے شہریوں کو اٹھانا پڑے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں