غیرقانونی بکنگ کرنے والی5 ہاؤسنگ اسکیموں کو نوٹس جاری
شیئر کریں
منظور شدہ لے آؤٹ پلان سے زیادہ بکنگ ، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پانچ ہاؤسنگ اسکیموں کو نوٹس جاری کردیئے، ذیشان سلیم ذکی، کمانڈر سٹی، ڈائمنڈ گولف سٹی سمیت دیگر کو نوٹس جاری، الاٹیز کی لسٹ بھی طلب، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منظور شدہ لے آؤٹ پلان اور موجود زمین سے زیادہ پلاٹس کی بکنگ پر ایم نائن موٹروے پر واقع پانچ ہاؤسنگ اسکیموں کو نوٹس جاری کردیے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر پٹھان نے ذیشان سلیم ذکی اسکیم، ڈائمنڈ گولف سٹی، کمانڈر سٹی فیز 5، سیون ونڈر سٹی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے منظور شدہ لے آؤٹ پلان، الاٹیز کی لسٹ اور ترقیاتی کاموں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، نوٹس کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ موجود زمین اور منظور شدہ لے آؤٹ پلان سے زیادہ بکنگ کی جا رہی ہے جو مکمل
غیرقانونی ہے لہٰذا فوری طور تفصیلات جمع کرائیں بصورت دیگر این او سیز منسوخ کی جائیں گی۔