میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مٹی کے ڈھیر۔ اڑتی دھول ۔ ادھڑی ہوئی سڑکیں !!!لیاقت آباد میں ترقیاتی منصوبے عوام کے لئے عذاب

مٹی کے ڈھیر۔ اڑتی دھول ۔ ادھڑی ہوئی سڑکیں !!!لیاقت آباد میں ترقیاتی منصوبے عوام کے لئے عذاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں برسوں سے تباہ حال لیاقت آباد کی قسمت چند ماہ قبل جاگی مگر کوئی حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے یہ ترقیاتی کام عوام کیلئے مزید عذاب بن گئے۔ لیاقت آباد بی ون ایریا اور بی ایریا میں پانی اور سیوریج کی لائنیں ڈالنے کیلئے کھودی گئیں۔ سڑکیں دوماہ سے ادھڑی پڑی ہیں گہرے کھلے گڑھے ، مٹی کے ڈھیر اور اڑتی دھول عوام کا مقدر بن گئی ۔ لیاقت آباد کا کئی سال سے تباہ حال علاقہ بی ون ایریا جہاں رکن اسمبلی خالد مقبول صدیقی کے فنڈز سے پانی سیوریج اور سڑکوں کی مرمت کا کام دوماہ قبل بہت تیزی سے شروع کیا گیا لیکن سڑکیں کھد جانے کے بعد اب تک کوئی پرسان حال نہیں ہے۔علاقہ مکینوں نے جلد ترقیاتی کام مکمل کرکے راستوں کو ہموار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترقیاتی کاموں پر مامور سابق یوسی چیئرمین نے فندز کی کمی کوکام میں تاخیر کی وجہ قرار دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں