میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف اب ہمارے ساتھ سنجیدہ نہیں' شبر زیدی

آئی ایم ایف اب ہمارے ساتھ سنجیدہ نہیں' شبر زیدی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) شبر زیدی نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال کے باعث آئی ایم ایف اب ہمارے ساتھ سنجیدہ نہیں،آئی ایم ایف سے ڈیڈ لاک کوختم کرنے واحد حل صرف الیکشن ہے او رکچھ نہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف ہمارے سے سنجیدہ نہیں ہے کیونکہ ہماری چین کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہورہی، جب تک چین کیساتھ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی آئی ایم ایف آگے نہیں بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ اب کھل کر باتیں کی جارہی ہیں کہ ہم جولائی میں ڈیفالٹ کرنے جارہے ہیں، داخلی صورتحال بہت خراب ہوگئی اور معیشت صورتحال برداشت نہیں کرسکتی، ہم سارے معاملات میں معیشت کوبھول گئے جواب ہاتھ سے نکل گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں