میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا ٹیسٹ اور اموات ' حکومت اپنا اعتبار کھو رہی ہے ،حافظ نعیم الرحمن

کورونا ٹیسٹ اور اموات ' حکومت اپنا اعتبار کھو رہی ہے ،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے حکوت کے ٹیسٹ اور اموات کے اعداد وشمار کے حوالے سے عوام کے اندر شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں اور حکومت اپنا اعتبار کھو رہی ہے ۔ موجودہ ہنگامی صورتحال میں واضح ہو گیاہے سندھ حکومت کے پاس عوام کے لیے صحت اور علاج معالجے کا کوئی موثر نظام موجود نہیں ہے ۔ کورونا متاثرین کو ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بروقت نہیں دی جا رہی اور مختلف لیبارٹریزسے آنے والی ٹیسٹ رپورٹس میں بھی تضادات سامنے آرہے ہیں ۔اس صورتحال کے باعث عوام میں عدم اعتماد کی فضا اور مختلف سوالات پیدا ہورہے ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف کورونا مریضوں کی تدفین کا پیچیدہ نظام سائنسی اعتبار سے انتہائی غیر منطقی ہے ۔کرونا کے علاوہ مرنے والی اموات پر بھی میتوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کے لیے جو پیچیدہ نظام بنایا گیا ہے اس سے افراتفری کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے تحفظ کا بھی کوئی انتظام موجود نہیں ہے جبکہ دوسری طرف ہسپتالوں میں عام بیماریوں کے مریضوں کا بھی درست طریقے سے علاج نہیں ہو رہا ۔دیگر امراض میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ کورونا کے خوف سے بھی ہسپتالوں میں نہیں جا رہے ۔ ان حالات میں عوام غیر یقینی صورتحال اور خوف کا بھی شکار ہو رہے ہیں ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام میں پائے جانے والے شکوک و شبہات دورکرے ،ڈاکٹروں اور عوام کو تحفظ فراہم کرے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں