وزیراعلی سندھ کا چینی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ مئی ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چینی سبسڈی کے معاملے پر شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیاہے ۔ذرائع کے مطابق چینی انکوائری کمیشن نے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کو آج (جمعرات) طلب کر رکھا تھا اور ان سے چینی سبسڈی کے معاملے پر پوچھ گچھ کی جانی تھی۔وزیراعلی کی ایما پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ڈی جی ایف آئی اے کو جوابی خط لکھا ہے ۔خط کے مطابق کمیشن کے ٹی او آرز کے تحت وزیراعلی کوطلب نہیں کیاجاسکتا، ایف آئی اے وزیراعلی سندھ کی طلبی کا لیٹر فوری واپس لے ۔