میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، شہباز شریف

دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، شہباز شریف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر بس مسافروں کے اغوا ء کے بعد قتل کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مقتولین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مقتولین کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کی دعا بھی کی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی اس واقعے کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی،دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں