میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری اثاثوں کی خریداری، ادائیگی نہ کرنے پرنجکاری کمیشن کا ایکشن لینے کا فیصلہ

سرکاری اثاثوں کی خریداری، ادائیگی نہ کرنے پرنجکاری کمیشن کا ایکشن لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی) سرکاری اثاثوں کی خریداری کے بعد ادائیگی نہ کرنے والوں کیخلاف نجکاری کمیشن نے ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا آئندہ چند روز میں نام اور بقایا جات کی تفصیلات نیب کو بھیجی جائیں گی پی ٹی سی ایل کے 26 فیصد حصص حاصل کرنے والی متحدہ عرب اماراتی کمپنی ’’اتصالات‘‘ کا نام کریڈٹ انفارمیشن بیورو کی فہرست میں ڈالنے پر غور شروع ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سب سے بڑی نادہندہ اتصالات بتائی جاتی ہے جس پر 121 ارب روپے واجب الادا ہیں اس سلسلے میں نجکاری کمیشن کی جانب سے نادہندگان کمپنیوں کے نام سی آئی بی لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا حتمی اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ نجکاری کمیشن نے پاکستان کے قومی اداروں میں سرمایہ کاری کرنے والی بین الاقوامی نادہندگان کمپنیوں کے نام بھی اسٹیٹ بینک سے طلب کر لیے ہیں جن کیخلاف قانونی کاروائیاں کی جائیں گیں۔ واضح رہے سی آئی بی کی فہرست میں شامل نادہندہ کمپنی کسی بھی مالیاتی ادارے سے قرض حاصل کرنے سے قاصر رہے گی.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں