میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے مخصوص نشستوں پر خواتین و اقلیتی ارکان کے نام واپس لے لیے، الیکشن کمیشن کو مراسلہ

عمران خان نے مخصوص نشستوں پر خواتین و اقلیتی ارکان کے نام واپس لے لیے، الیکشن کمیشن کو مراسلہ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ منحرف اراکین کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کیلئے ریفرنسز دائر کیے جا چکے، پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی ممبران کے نام واپس لیتا ہوں۔ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ مراسلے کے متن میں کہا گیا کہ وفاق، صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کو سب سیزیادہ ووٹ ملے، اسی تناسب سے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر خواتین، اقلیت ارکان کو نامزد کیا گیا۔ عمران خان کا مراسلے میں کہنا ہے کہ غیر ملکی سازش کے باعث پاکستان میں حکومت تبدیل کی گئی، امپورٹڈ اور غیر آئینی طریقے سے بنائی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 11 اپریل کو قومی اسمبلی کی تمام نشستوں سے مستعفی ہوچکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں