میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے مارچ 2022 میں تاریخی زرمبادلہ بھیجا

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے مارچ 2022 میں تاریخی زرمبادلہ بھیجا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے مارچ 2022 کے دوران ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ زرمبادلہ بھیجا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2022 میں بیرون ممالک مقیم پاکستانی ورکرز نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ زر مبادلہ بھیجا۔ پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ مارچ 2022 میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ برس کے مقابلے میں 7.1 فیصد اضافے کے بعد 23 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں