میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھٹو خاندان کے چشم و چراغ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سندھ میں انڈس ڈولفن پر ہونے والی تحقیق کا حصہ بن گئے

بھٹو خاندان کے چشم و چراغ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سندھ میں انڈس ڈولفن پر ہونے والی تحقیق کا حصہ بن گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) بھٹو خاندان کے چشم و چراغ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر فن اورآرٹ کی دنیا میں بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد دریائے سندھ میں پائی جانے والی انڈس ڈولفن پر ہونے والی تحقیق کا حصہ بن گئے ”بلھن“ نامی پراجیکٹ سے وابستہ ہو گئے جس کی سربراہی لندن سے تعلق رکھنے والی محقق کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان، صوبائی محکمہ وائلڈ لائف،زولوجیکل سروے آ ف پاکستان،پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی ٹیم حالیہ دنوں نایاب ڈولفن پر تحقیق کر رہی ہے جس کے تحت دریائے سندھ میں انڈس ڈولفن جو بینائی سے محروم ہوتی ہیں کو محفوظ کرنے اور ان کی تعداد کا تعین کرنے سے متعلق ایک سروے کیا جا رہا ہے مذکورہ پراجیکٹ کی سربراہی برطانیہ کی سینٹ اینڈریو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی فریش واٹر ڈولفنز کی محقق ڈاکٹر جل برولک کر رہی ہیں جبکہ انکے ساتھ ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ایف سے حمیرہ عائشہ بھی سروے کی نگرانی کر رہی ہیں۔ماہرین کی اس ٹیم میں پاکستانی پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو و سابق وزیر اعظم کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو (جونیئر) بھی شامل ہیں جو انڈس ڈولفن کی نایاب نسل کو محفوظ کرنے سے متعلق مذکورہ پراجیکٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عمومی طور پر انڈس ڈولفن دریائے سندھ اور بھارت کے دریائے گنگا میں پائی جاتی ہیں چند سالوں قبل کیے گئے سروے کے مطابق دریائے میں سندھ میں انڈس ڈولفن کی تعداد 1500 سے تجاوز کر چکی ہے۔ انڈس ڈولفن کی بڑی تعداد گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے درمیانی حصے میں موجود ہیں اکثر و بیشتر ڈولفن راستہ بھٹک کر نہروں میں نکل جاتی ہیں جس کے بعد انہیں محفوظ کرنے سے متعلق دریا میں واپس بھیجنا ضروری ہوتا ہے۔ حالیہ دنوں انڈس ڈولفن کی نسل کو سمندری آلودگی اور ماہی گیروں کی جانب سے مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے زہریلے کیمیائی مواد کا استعمال کرنے پر سخت خطرات لاحق ہیں جس کے تحت یہ سروے کیا جا رہا ہے اس سروے میں انڈس ڈولفن کا شکا ر نہ کرنے سے متعلق باقاعدہ طور پر آ گاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے بلکہ انہیں محفوظ کرنے سے متعلق اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا جا رہا ہے اس ضمن میں خصوصی پوسٹر بھی جاری کیے گئے ہیں جس میں غیر ضروری شکار کی روک تھام سے متعلق محکمہ وائلڈ لائف کی خدمات فوری حاصل کے لیے خصوصی ہیلپ لائن نمبر درج ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں