میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کادورہ کراچی ،پانی کامسئلہ حل ،ہزارو ں ایئرکنڈیشنڈبسیں چلانے کااعلان

وزیراعظم کادورہ کراچی ،پانی کامسئلہ حل ،ہزارو ں ایئرکنڈیشنڈبسیں چلانے کااعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں پینے کا پانی بڑامسئلہ ہے، وزیراعلی سندھ سے ترقیاتی کاموں پر مفید بات چیت ہوئی ہے،وفاق ہرممکن سندھ کی مددکریگا۔وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلی سندھ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کو سی پیک کاحصہ بنانے کی کوشش کریں گے جبکہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو بھی حل کریں گے اور ہزاروں ایئرکنڈ یشنڈ بسیں کراچی منگوائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ کراچی شہر میں پینے کا پانی بڑامسئلہ ہے، پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کی ہدایت کی ہے، کراچی میں پانی کے مسئلے کوحل کرنے کی کوشش کریں گے۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعلی ہائوس میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سمیت وفاق اور سندھ کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار اور چیئرمین واپڈا، چیئرمین ریلویز، چیئرمین این ڈی ایم اے، وفاقی سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کے فور پروجیکٹ پر چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہ 260 ایم جی ڈی کا پروجیکٹ ہے اور اس کی مالیت 126 بلین روپے ہے، یہ پروجیکٹ واپڈا تعمیر کر رہی ہے۔وزیراعظم نے واپڈا چیئرمین کو اس پروجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی جبکہ وزیراعظم نے پروجیکٹ 2024 تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کے سی آر کو ہم واپس سی پیک میں بنائینگے۔اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بی آر ٹی پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ 10 اپریل پاکستان کی تاریخ میں بڑا دن تھا، 10 اپریل کو آئین کی فتح ہوئی، ایک دھاندلی کی حکومت کا اختتام ہوا، ہمیں حکومت کو نکالنے کے شادمانے بجانے کے بجائے عوام کی خدمت کرنی ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی تب ہوگی جب تمام صوبے ترقی کریں گے، ملک میں بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر مسائل ہیں، ہمیں ان کو حل کرنا ہیں، سائیٹ کی جتنی بھی سڑکیں ہیں ان کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں