میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں جنونی ہندوقابوسے باہر،مسلمانوں پرحملے، مسجد شہید کردی

بھارت میں جنونی ہندوقابوسے باہر،مسلمانوں پرحملے، مسجد شہید کردی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت میں رمضان المبارک میں بھی مسلمان ہندوانتہاپسندوں کے نشانے پرہیں۔ریاست اترپردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد شہید کردی۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں ہندوتہوارکے موقع پرہندوانتہاپسند مسلمانوں کے گھروں اوراملاک پرحملے کررہے ہیں۔گجرات،مدھیہ پردیش اوراترپردیش میں مسلمانوں کے گھروں اوراملاک کولوٹنے کے بعد آگ لگائی جارہی ہے۔اترپردیش میں ہندوانتہاپسندغنڈوں نے مسجد کوآگ لگا کرشہید کردیا۔گجرات میں ہندوانتہاپسندوں کے جتھے نے مسجد کے سامنے تلواریں لہرا کررقص کیا اورجنگی نعرے لگائیاورمسلمانوں کو دھمکیاں دیں ۔ انتہاپسندوں نے مسجد پردھاوا بول کرتوڑپھوڑ بھی کی۔مدھیہ پردیش اوردیگرعلاقوں میں پولیس حملہ آوروں کوگرفتارکرنے کے بجائے ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دے رہی ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے گزشتہ روز بیان میں بھارت کی صورتحال کوتشویشناک قراردیتے ہوئے سرکاری افسروں اورپولیس اہلکاروں کواس کا ذمہ دارقراردیا تھا۔ گجرات میں ہندوبلوائیوں کے مسلسل حملوں اورلوٹ مارکے باعث مسلمان رمضان میں اپنے گھربارچھوڑ کر نقل مکانی پرمجبورہوگئے ہیں۔ادھربھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مرتبہ پھر مساجد میں لاڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے مساجد کے سامنے مذہبی اشلوک بجانے کی دھمکی دے دی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست مہاشٹرا میں نونرمان سنہا کے سربراہ اور ہندو انتہا پسند راج ٹھاکرے نے ریلی سے خطاب میں ایک مرتبہ پھر اپنے مطالبہ کو دہراتے ہوئے کہا کہ مساجد سے لائوڈ اسپیکر کو ہٹایا جائے۔انہوں نے ریاستی حکومت کو خبردار کیا کہ وہ تین مئی سے قبل مساجد سے لاڈ اسپیکر کو ہٹوائیں ورنہ ہمارے کارکنان مساجد کے سامنے مذہبی اشلوک (ہنومان چالیسہ)بجائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں