میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ نے 64 اور پیپلزپارٹی نے 35 کروڑ کا حساب دینا ہے، فرخ حبیب

ن لیگ نے 64 اور پیپلزپارٹی نے 35 کروڑ کا حساب دینا ہے، فرخ حبیب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیر مملکت فرح حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ نے 64 اور پیپلزپارٹی نے 35 کروڑ کا حساب دینا ہے ، مریم نواز اور بلاول خود ریکارڈ لیکر آئیں ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ پی ٹی آئی نے پہلی مرتبہ سیاسی فنڈریزنگ کی بنیاد رکھی ،نوازشریف اسامہ سے پیسہ لیکر بینظیر کی حکومت گراتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان لیبیا سے پیسہ لیکر سیاسی دفاتر بناتے تھے ،ن لیگ نے 64 اور پیپلزپارٹی نے 35 کروڑ کا حساب دینا ہے ،مریم اور بلاول کو چیلنج کر رہا ہوں کہ خود ریکارڈ لیکر سامنے آئیں ۔ انہوںنے کہاکہ اکبر ایس بابر کے آقا خود سامنے آئیں ہمارا ان سے مقابلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کرانے کا پابند ہے ،مردم شماری کے بعد حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن ہوں اور آپ کہیں سات ماہ سے پہلے نہیں کروا سکے ،افواج پاکستان ہر وقت دشمن کے حملے کیلئے تیار رہتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو بھی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے ،گزشتہ روز بھارت اور امریکہ سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا بیان آیا ،ہمارے کرائم منسٹر کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں کوئی جواب نہیں آیا ،یہ تو آئے ہی ڈو مور کرنے کیلئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ غلاموں کو ایبسلیوٹلی ناٹ پسند نہیں آیا ،ہمارا مطالبہ فی الفور شفاف انتخابات کا ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت پہلے دن ہی ناکام ہوگئی ہے ،حکمران کہتے تھے ضمیر فروشوں کے ووٹ کراؤ، قوم کہتی ہے ہمارے ووٹ کراؤ،ڈپٹی سپیکر نے دھمکی آمیز خط سپریم کورٹ کو پہنچا دیا ہے،سپریم کورٹ آزاد کمیشن بنا کر خط کی تحقیقات کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں