18 کروڑ میں ہار فروخت کا الزام، عمران اور ذلفی کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات شروع
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی آئے) نے بیرون ملک تحفے میں ملنے والے ہار کی مبینہ فروخت کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور ذلفی بخاری کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے تحفے میں ملنے والے ہار کی مبینہ فروخت کا الزام سامنے آنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نیہار بیچنے کے الزامات کی تردید کردی ہے اس حوالے سے ذلفی بخاری نے کہا کہ ہار بیچنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی نے کہا کہ ہار بیچنے سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں ہوئی اور اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔