میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں نئے گورنرکی تقرری کیلئے مشاورت

سندھ میں نئے گورنرکی تقرری کیلئے مشاورت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

گورنرسندھ عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سندھ میں نئے گورنرکی تقرری کے لیے مشاورت شروع ہوگئی ہے اورمختلف حلقوں میں ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کو گورنر سندھ بنانے کی اطلاعات ہیں جبکہ گورنرسندھ کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کی نسرین جلیل کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ علاوہ ازیں سندھ کے بعض حلقوں کی جانب سے سندھ میں گورنرشپ ایم کیوایم پاکستان کودیے جانے پرتشویش کا اطہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ میں غیرسیاسی شخصیت کوگورنرسندھ مقررکیا جائے۔قومی عوامی تحریک کے ایازلطیف پلیجو نے غیرجانبدارگورنرسندھ کے لیے مختلف نام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ کا گورنر کوئی قابل اور ایماندار شخص ہونا چاہیئے. ایاز لطیف پلیجو نے پائلر کے کرامت علی، تاج حیدر، انیسہ ہارون یا جسٹس ماجدہ رضوی ، ماہرمعیشت ڈاکٹرقیصر بنگالی، جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین، ادریس راجپوت، صادقہ صلاح الدین ، کالم نگار زاہدہ حنا،ڈاکٹر ادیب رضوی، ڈاکٹر عارف حسن، خالدہ غوث اور ناصر اسلم زاہد کے نام گورنر سندہ کے لیے تجویز کر دیے ہیں ۔ وزیراعظم شہبازشریف اور ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ملاقات میں ایم کیوایم سے وفاقی کابینہ کیلئے دو نام مانگے گئے تھے اورگورنرسندھ کے لیے بھی مشاورت کی گئی تھی جس کے بعد سندھ میں گورنر کے لیے وسیم اخترکا نام گردش میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں