میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5493 تک پہنچ گئی

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5493 تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5493 تک پہنچ گئی، ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 199نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں سب سے زیادہ 2672کیسز اور سندھ میں 1452 کیسز رپورٹ ہوئے ،کے پی 744بلوچستان سے 230 جبکہ اسلام آباد سے 131 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان میں 224اور آزاد کشمیر 40 کیسز رپورٹ ہوئے ، مجموعی طور پر 51 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 49 فیصد مقامی طور پر پھیلے ۔ ترجمان کے مطابق اب تک 1095مریض صحتیاب ہوچکے اور 93افرادجاں بحق ہوئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ،ملک کے 587 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں