میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرونا وائرس کے باعث وزیراعظم کے دو متوقع بین الاقوامی دورے منسوخ

کرونا وائرس کے باعث وزیراعظم کے دو متوقع بین الاقوامی دورے منسوخ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

کرونا وائرس کے باعث وزیراعظم کے دو متوقع بین الاقوامی دورے منسوخ کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دو مزید متوقع بین الاقوامی دورے منسوخ ہونے کا امکان ہے ،وزیراعظم نے متوقع طور پر 2 سے 4 اپریل تک نیپال میں بین الاقوامی لیڈران کی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ متوقع تھا،وزیراعظم کو بنگلہ دیش میں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت تھی۔ ذرائع نے کہاکہ ڈی ایٹ کانفرنس کرونا وائرس کے باعث منسوخ کر دی گئی۔ اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان سعودی عرب سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کا منسوخ ہونے کا امکان ہے ،وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔روس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو عالمی جنگ عظیم دوئم کے وکٹری ڈے کے حوالے سے مدعو کیا گیا ہے ،وکٹری ڈے کا انعقاد مئی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق وکٹری ڈے کا انعقاد روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونا ہے ، کرونا وائرس کے باعث اس کانفرنس کا بھی ملتوی ہونے کا امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں