پاکستانی روپے کو امریکی ڈالر اور یورو کے سامنے دباؤ کا سامنا
شیئر کریں
مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو پاکستانی روپے کو امریکی ڈالر اور یورو کے سامنے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے مہنگا ہوگیاجب کہ یورو کی قدر میں چار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے بڑھ کر 166.20 روپے اور قیمت فروخت166.50روپے سے بڑھ کر166.70روپے ہوگئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید166.70روپے سے بڑھ کر 166.90روپے اور قیمت فروخت167روپے سے بڑھ کر167.10روپے ہوگئی دیگر کرنسیوں میں یوروکی قدر میں4 روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید176روپے سے بڑھ کر180روپے اور قیمت فروخت178روپے سے بڑھ کر182روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 200.50روپے سے گھٹ کر200روپے اور قیمت فروخت202.50روپے سے گھٹ کر202روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید 41.70روپے اور قیمت فروخت 42.20 روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 44روپے اور قیمت فروخت 44.50روپے ہوگئی۔