میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے، ڈائریکٹ آپریٹنگ کوسٹ کی مد میں 14ارب کا نقصان

پی آئی اے، ڈائریکٹ آپریٹنگ کوسٹ کی مد میں 14ارب کا نقصان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

بوئنگ 777میں سب سے زیادہ نقصان ہوا جو 7ارب 70ارب کروڑ روپے ہے
اعلیٰ حکام کی بھاری مالیاتی نقصانات پر ذمہ دار افسران کے خلاف تحقیقات کی سفارش

پی آئی اے کو ڈائریکٹ آپریٹنگ کوسٹ کی مد میں 14ارب روپے کا نقصان ہو گیا، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے اور ذمہ دار افسران کے خلاف ایکشن لینے کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن کے سال 2015 سے سال 2019 تک انٹرنیشنل روٹس پر منافع یا نقصان کی جائزہ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ انتظامیہ نے مختلف روٹس پر ایئرکرافٹس چلائے ، سال 2018 اور 2019میں حاصل ہونے والے ریونیو سے ڈائریکٹ آپریٹنگ کوسٹ بڑھ گیا، سب سے زیادہ بوئنگ 777میں نقصان ہوا جو کہ 7ارب 70ارب کروڑ روپے ہے ، اے 230 ایئر کرافٹ کے اخراجات کے باعث 2 ارب 77 کروڑ روپے نقصان ہوا، اے ٹی آر سیون کے آپریٹنگ کوسٹ کے باعث 3 ارب 49 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، مجموعی طور پر 14 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، اعلیٰ حکام نے پی آئی اے انتظامیہ کو جنوری 2021میں آگاہ کیا جس پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری میں کرائے ایئرلائن کے اخراجات کو نہیں لیکن دیگر ایئرلائنز کے کرایوں کو دیکھ کر مقرر کئے جاتے ہیں، جس پر اعلیٰ حکام نے سفارش کی کہ ڈی اے سی کا اجلاس طلب کیا جائے لیکن ڈی اے سی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا جس پر اعلیٰ حکام نے سفارش کی ہے کہ ڈائریکٹ آپریٹنگ کوسٹ کی مد میں 14 ارب روپے کے نقصان پر تحقیقات کی جائے اور ذمیدار پی آئی اے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں