میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ خوراک کی غفلت، سندھ میں آٹا مہنگا کرنے کی تیاریاں

محکمہ خوراک کی غفلت، سندھ میں آٹا مہنگا کرنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ خوراک نے مزید قرضہ لے کر 9 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کرنے کا حدف طے کر لیا۔ گندم کی خریداری میں تاخیر کے باعث حدف پورا نہ ہونے کا امکان، تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک سندھ گذشتہ کئی سال سے 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کرنے کا حدف مقرر کرتی رہی لیکن رواں برس 14 لاکھ میٹرک ٹن کے بجائے 9 میٹرک گندم خرید کرنے کا حدف مقرر کیا ہے۔ گندم 4 ہزار روپے فی من یا 100 روپے فی کلو گندم خرید ی جائے گی، سیکریٹری خوراک نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو لیٹر ارسال کر کے 10 لاکھ ٹن گندم خرید کرنے کی اجازت حاصل کی لیکن وزیراعلی سندھ نے 9 لاکھ ٹن گندم خرید کرنے کی ہدایت کی، 9 لاکھ ٹن گندم خرید کرنے کے لیے مزید ایک سو ارب روپے قرضہ حاصل کیا جائے گا ،جس کے بعد محکمہ خوراک کا قرضہ 220 ارب روپے ہو جائے گا کیونکہ محکمہ خوراک سندھ پہلے ہی 120 ارب روپے کا نادہندہ ہے، محکمہ خوراک نے 3 سال مسلسل 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کرنے کا حدف مقرر کیا لیکن محکمہ خوراک یہ حدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک سندھ کو یکم مارچ سے گندم خریداری شروع کرنی چائیے تھی کیونکہ میرپورخاص ضلع میں یکم مارچ کو گندم کی فصل مارکیٹ میں شروع ہوتی ہے رواں ہفتے سانگھڑ، شہید بینظیر آباد میں بھی گندم مارکیٹ میں آنا شروع ہوئی ہے اور محکمہ خوراک نے تاحال گندم کی خریداری کے مراکز قائم نہیں کیے گندم کی خریداری میں تاخیر سے حدف پورا کرنے میں مشکلات ہونگی اور آٹے کے نرخ میں اضافے کا خدشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں