میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات سے بھی آئوٹ

پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات سے بھی آئوٹ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ نہیں لے سکے گی بلکہ سینیٹ کی 48نشستوں پر سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے گی جو 2اپریل کو ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول آج جاری کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 2018میں منتخب ہونے والے 52سینیٹرز سمیت چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ بھی گزشتہ روز ریٹائر ہوچکے ہیں، ان ریٹائرڈ سینیٹرز میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 13، پاکستان پیپلز پارٹی 12 اور پی ٹی آئی کے 8 سینیٹرز شامل ہیں۔ اسی طرح جمعیت علمائے اسلام ف، پی کے میپ اور نیشنل پارٹی کے دو دو اور بلوچستان عوامی پارٹی کے چھ سینیٹرز بھی ریٹائر ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں