میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ کا اسٹریٹ کرائم ہر صورت روکنے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ کا اسٹریٹ کرائم ہر صورت روکنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلیٰ ہائوس سندھ میں کابینہ کا امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا، آئی جی پولیس نے کابینہ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سٹریٹ کرائم ہر صورت کنٹرول کیا جائے، آئی جی پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مارچ میں 55 انکانٹرز کئے، 10 کریمنل مارے گئے، 61 زخمی ہوئے اور 176 گرفتارکئے گئے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں کرائم ہورہا ہے اس ایس ایچ او اور ایس ایس پی کی جوابدہی کی جائے، جب تک ہم ایس ایچ اوز اور ایس ایس پیز کی جوابدہ نہیں کریں گے تب تک امن وامان کی صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی۔آئی جی پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ اگست 2023 سیمارچ 2024 تک 62.540 کلوگرام آئس کرسٹل، آئس پکڑی گئی ہے، گھوٹکی میں 6، شکارپور سے9 اور کشمور سے 14 افراد اغوا ہیں، اس وقت سندھ کے اضلاع سے مجموعی طور پر 29 افراد اغوا کئے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ مغویوں کی بازیابی کے لئے اقدامات کریں، وزیرداخلہ، آئی جی پولیس اور دیگر وزرا قبائلی جھگڑوں کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق 22.068 بلین روپے کے رمضان پیکج کی کابینہ نے منظوری دے دی، رمضان پیکج کے تحت 4413584 خاندانوں کو 5000 روپے فی فیملی کو دیئے جائیں گے، سندھ کابینہ نے 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقررکردیا، گندم کی خریداری کی قیمت 4000 روپے فی من ہوگی۔وزیراعلی سندھ نے محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں