میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ کمسن بہن بھائی مل گئے

نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ کمسن بہن بھائی مل گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے لاپتہ ہونے والے کمسن حقیقی بہن بھائی مل گئے۔منگل کی شب نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ عدیل آرکیڈ کے رہائشی دو بچے 11سالہ عابیہ اور 12سالہ عنبان تقریبا سوا گیارہ بجے گھر سے نیچے اترے اس کے بعد واپس نہیں آئے۔ دونوں اپنے ننھیال اور ماموں سلمان کے گھر رہتے تھے ۔بدھ کی دوپہر پولیس نے بچے واپس ملنے کی تصدیق کردی۔ بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں اغوا نہیں کیا گیا تھا اور وہ خود گھر سے گئے تھے کیونکہ ننھیال والے انہیں مارتے تھے۔ جبکہ بچوں کے اصل ماں باپ انہیں رکھنے پر تیار نہیں تھے اور طلاق کے بعد دونوں نے اپنے اپنے گھر بسالیے تھے۔قبل ازیں رات گئے بچوں کی گمشدگی کی خبر سامنے آئی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ بچوں کے ماموں سلمان نے سحری کے وقت بچوں کے والد راشد کو فون پر ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ دونوں بچوں کو تلاش کرتے رہے مگر وہ نہیں ملے اس کے انھوں نے حیدری پولیس واقعے کی اطلاع دی۔بچوں کے ماموں نے تھانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہمارے گھر کے نیچے فاسٹ فوڈ اسٹریٹ ہے بچے ہمیشہ نیچے جاتے تھے صرف کھانے پینے کا سامان لاتے تھے اس طرح کا واقعہ اس سے پہلے نہیں ہوا ، بچے اسکول میں زیر تعلیم نہیں تھے۔بچوں کے والد راشد نے میڈیا کو بتایا اس کی بیوی سے 8 سال قبل طلاق ہوچکی ہے جو دبئی میں رہتی ہے میں نے طلاق کے بعد دوسری شادی کرلی تھی جس سے دوسرے بچے بھی ہیں ، آرٹیفیشل جیولری کا کام ہے طلاق کے بعد بیوی سے کبھی بات نہیں ہوئی۔بچوں کی ماں شمائلہ ناز نے دبئی سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا میرے بچے کبھی باہر نہیں جاتے جب بھی گھر سے نیچے اترتے فاسٹ فوڈ لینے کے لیے مجھے بتاتے تھے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کرلیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں