میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اْردو بھارت کی زبان ہے ،جاوید اختر کا ایک اور متنازع بیان

اْردو بھارت کی زبان ہے ،جاوید اختر کا ایک اور متنازع بیان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت کے نغمہ اور نامہ نگار جاوید اختر کا کہنا ہے کہ اْردو بھارتی زبان ہے اس کا جنم پاکستان یا مصر میں نہیں بلکہ علیحدگی سے قبل بھارت میں ہوا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاعری کے مجموعے ’شاعرانہ سرتاج‘ کی لانچنگ کی تقریب میں گفتگو کے دوران جاوید اختر کا کہنا تھا کہ ’یہ اْردو کسی اور جگہ سے نہیں آئی یہ بھارت کی ہی اپنی زبان ہے‘۔جاوید اختر نے دعویٰ کیا کہ اْردو بھارت سے باہر نہیں بولی جاتی جبکہ پاکستان بھارت سے علیحدگی کے بعد وجود میں آیا ہے اور پاکستان بھی بھارت کا ہی حصہ ہے۔جاوید اختر نے تقریب میں کے شرکاء سے سوال کیا کہ ’آپ نے اردو کو کیوں چھوڑ دیا ہے؟ بٹوارے کی وجہ سے، پاکستان کی وجہ سے؟ اردو کو توجہ دی جانی چاہیے۔‘


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں