میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کا واحد ریسٹورنٹ جو اب تک فلاپی ڈسک استعمال کرتا ہے

دنیا کا واحد ریسٹورنٹ جو اب تک فلاپی ڈسک استعمال کرتا ہے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکا میں فیملیز اور بچوں کیلئے بنایا گیا تفریحی ریسٹورنٹ چک-ای-چیز اب تک فلاپی ڈسک استعمال کرتا آرہا ہے۔یہ ریسٹورنٹ بچوں کی تفریح کیلئے اپنے کارٹون نما روبوٹس کو چلانے کیلئے فلاپی ڈسک کا استعمال کرتا ہے۔ یہ بات اس وقت منظر عام پر آئی جب ریسٹورنٹ کے ایک ملازم نے روبوٹس کا روٹین سیٹ کرنے کیلئے فلاپی ڈسک کمپیوٹر سرورمیں ڈالی اور اس پورے عمل کو اس نے ویڈیو میں محفوظ کرکے آن لائن اپلوڈ کردیا۔چک ای چیز رسٹورنٹ کی دنیا بھر میں 50 کے قریب شاخیں ہیں اور ہر برانچ میں جو کارٹون روبوٹس استعمال کیے جاتے ہیں ان کو چلانے کیلئے اب تک فلاپی ڈسک پر انحصار کیا جاتا ہے۔تاہم فلاپی ڈسک کا آج کے دور میں استعمال کوئی انوکھی بات نہیں۔ امریکا ایٹمی ہتھیار پروگرام کیلئے فلاپی ڈسک کا استعمال 2019 تک کرتا رہا ہے۔ اسی طرح امریکی ریاست سان فرانسسکو کا پبلک ٹرانزٹ سسٹم بھی اپنے آپریشنز کیلئے فلاپی ڈسک کا استعمال آج بھی کررہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں