میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انفرااسٹرکچر کی ترقی، پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے اہم قرار

انفرااسٹرکچر کی ترقی، پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے اہم قرار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

سی ای او انفرا ضامن ماہین رحمان نے انفرااسٹرکچر کی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 220 ملین آبادی والے ملک کی حیثیت سے ہمیں اپنی جی ڈی پی کا 10 فیصد سالانہ بنیادوں پر انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لیے خرچ کرنا چاہیے، جبکہ ہمارے موجودہ اخراجات 2 فیصد سے بھی کم ہیں۔ انہوں نے ملکی معیشت کے لیے تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں کو ترقی دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔گارنٹی کو کے سی ای او لیتھ الفلکی کا کہنا تھا کہ ترقی کے لیے متوازن آب و ہوا ضروری ہے۔ پاکستان کو موسمیاتی بحران کے لیے فرنٹ لائن ریاست ہونے کی وجہ سے ایس ڈی جیز کو اپنے وژن میں شامل کرنا چاہیے۔ ملک میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے آب و ہوا سے مزاحم منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد میں ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس جو موئیر نے کہا کہ پاکستان کو لاحق شدید موسمیاتی خطرات کے باعث ہم نہ صرف موسمیاتی تبدیلی سے مزاحم صحیح انفرا اسٹرکچر فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں بلکہ کاربن کا اخراج کو کم کرنے والے منصوبوں پر تعاون کے لیے بھی تیار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں