میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، وزیر اعظم

اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، وزیر اعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورت اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا جائیگا۔اس موقع پر عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپوزیشن کو کسی طور پر این آر او نہیں دیں گے، اپوزیشن کو عوام کی نہیں اپنے کیسز کی فکر ہے، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ذرائع کے مطابق جلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، ناراض پارٹی ارکان سے رابطے جاری ہیں۔اس موقع پر حکومت کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں