میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہاجروں کو ہم سے بہتر لیڈر شپ کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

مہاجروں کو ہم سے بہتر لیڈر شپ کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جولوگ آج یہاں بیٹھے ہیں یہ ان کی اولادیں ہیں جنہوں نے پاکستان بنایا تھا اور یہ زیادہ بہتر جانتے ہیں جو بناتا ہے وہی بچا سکتا ہے اور وہی چلا سکتا ہے پہلی ذمہ داری آپ کی یہ ہے کہ آپ کو ہر حالت میں اپنی تعلیم کا حصول جاری رکھنا ہے اور اس حوالے سے جو بھی مشکلات پیش آئیں آپس میں مل بیٹھ کے طے کریں ورنہ ہم تک آئیں ہم نے بہت سارے لوگ آپ کیلئے جمع کئے ہوئے ہیں جو تعلیم کے میدان میں آپکی مدد کرسکیں تاکہ آنے والے کل میں آپ سیاست کے میدان میں ہماری مدد کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہارڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نیو کراچی ٹائون اور برنس روڈ ٹا ئون کے زیر اہتمام مقامی ہال میں یوتھ کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر خالد مقبول نے مزید کہا کہ آج ہم یہاں ووٹر، سپوٹر یا کارکن بنانے نہیں آئے ہیں ہم یہاں لیڈر شپ تلاش کرنے آئے ہیں جو اصل قیادت ہوتی ہے وہ کارکنان نہیں لیڈر شپ پیدا کرتی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ایم کیو ایم کا طریقہ کار ہمیشہ سے یہی رہا ہے جو آج سامنے بیٹھا ہے وہ کل ہماری جگہ کھڑ ا ہوگاکل ہم بھی آپ ہی کی جگہ بیٹھے ہوئے تھے ایم کیو ایم میں خاندان نہیں کردار دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو جس طرح کی بھی ٹریننگ کی ضرورت ہے اگر آپ تیار ہونگے تو ہم تعمیر کرنا شروع کریں گے ایم کیو ایم کو آپ کی تعلیم کے وقت کے علاوہ صرف آپکے 10منٹ چاہئے ہیں آپکی تعلیم کے وقت کا ایک سیکنڈ بھی نہیں چاہئے ہمیں آپکی تعلیم کی ہی ضرورت ہے اس کے علاوہ ہمیں آپ سے اورکچھ نہیں چاہئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم سے پہلے بھی ایک چیزہے وہ ہے کردار ، کردار کو تعلیم مل جائے تو پوری قوم کا کردار تبدیل ہوجاتا ہے قوم کی منزل تبدیل ہوجاتی ہے قوم کا چہرہ تبدیل ہوجاتا ہے ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو ہم سے بہتر اورمہاجروں کو ہم سے بہتر لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں