میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیمراجنہوں نے لگایا انہوں نے ہی مظفر شاہ کو اسکرپٹ دیا،وزیراعلیٰ سندھ

کیمراجنہوں نے لگایا انہوں نے ہی مظفر شاہ کو اسکرپٹ دیا،وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کیمراجنہوں نے لگایا انہوں نے ہی مظفر شاہ کو اسکرپٹ دیا۔سینیٹ کا یہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کا بدترین الیکشن تھا اور یوسف رضا گیلانی کے 7ووٹوں کو پریزائیڈنگ آفیسر نے بلا وجہ مسترد کیا در حقیقت پریزائیڈنگ افسر نے دیئے گئے اسکرپٹ پر عمل کیا پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی نے سینیٹ انتخابات کوعدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم پر امید ہیں کیونکہ تاریخ میں اس کی بہت سی مثالیں موجود ہیں سینیٹ کے الیکشن میں خفیہ کیمروں کی تنصیب پاکستان کے آئین کے منافی ہے یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ ہیں صوبائی اسمبلی کے رکن ہونے کی حیثیت سے انہیں ممبران کے ووٹوں کے بارے میں بات کرنے کا حق ہے، سینیٹ وہ ایوان ہے جو صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کے ووٹوں سے تشکیل پاتا ہے لہٰذاہم اپنے ووٹ کیلئے لڑیں گے ہٹڑی بائی پاس حیدرآباد میں لائیو اسٹاک ایکسپو 2021کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نہ صرف ٹیکس لینے بلکہ ٹیکس اصلاحات لانے میں بھی ناکام رہی ہے این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کے حصے میں سے کٹوتی سے ہمارے ترقیاتی منصوبے متاثر ہو رہے ہیں ان تجاوزات کو ختم کیا جائے گا جو آبپاشی کے نظام میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں حکومت سندھ لوگوں کو بے گھر کرنا نہیں چاہتی لیکن ہمارے پاس خاطر خواہ بجٹ نہ ہونے کے باعث ہم تجاوزات کیخلاف مہم سے متاثرہ لوگوں کو سیٹل نہیں کر سکتے اس موقع پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز عبد الباری پتافی نے بھی خطاب کیا اورعوام کو دعوت دی کہ وہ آئیں اور حکومت سندھ کی جانب سے منعقدہ اس بہتر ین ایکسپو کو دیکھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں