میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلی کیوں بند کی؟ شادی کی تقریب پر پڑوسیوں نے دھاوا بول دیا

گلی کیوں بند کی؟ شادی کی تقریب پر پڑوسیوں نے دھاوا بول دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے کورنگی میں گلی بند کرنے پر پڑوسیوں نے شادی کی تقریب پر دھاوا بول دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی جمعہ گوٹھ میں پڑوسیوں نے شادی کی تقریب پر دھاوا بول دیا، پڑوسیوں کے حملے میں خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔متاثرہ خاندان کی خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد شادی والے گھر میں آنا چاہتے تھے منع کرنے پر پستول کے بٹ اور لاٹھیوں کے وار کرکے ہمارے بچے، خواتین کو زخمی کیا اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی، ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب کے دوران گلی بند تھی جس کے باعث معمولی تکرار ہوئی، تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوئی، ملزمان حملہ کرکے فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں