ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ پورا ، بے نامی کمپنیوں کے خاتمہ کا فیصلہ
ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کا ایک اور مطالبہ پورا کرتے ہوئے کارپوریٹ سیکٹر میں بے نامی کمپنیوں کے خاتمہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکچینج کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کارپورئٹ سیکٹر کو لانڈرنگ سے پاک کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایس ای سی پی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسی تمام کمپنیاں جن میں بے نامیاں موجود ہیں ان کو ختم کیا جائے گا اور ایسے افراد جو کسی بھی کمپنی کے 25فیصد شیئرز کے مالک ہوں گے ان کے زریعہ اصل مالک تک پہنچاجائے گااور جتنی بھی کمپنیاں پاکستان میں موجود ہیں ان میں اس با ت کو 100فیصد یقینی بنایاجائے گا کہ ان میں کسی بھی طرح کی منی لانڈرنگ نہ ہو اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی بھی مکمل روک تھام کی جائے گی۔