میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس کے باعث مولانافضل الرحمان کے طے شدہ جلسے منسوخ

کورونا وائرس کے باعث مولانافضل الرحمان کے طے شدہ جلسے منسوخ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کورونا وائرس کے باعث اپنے طے شدہ سیاسی جلسے منسوخ کر دئیے ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا بڑھ رہی ہے ، اس وقت تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو متحد ہوکر کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانی ہوگی۔انہوں نے علما کرام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے خطبات اور نماز کے بعد عوام کو کورونا وائرس سے بچائو کی تدابیر سے آگاہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں