میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد میں کورونا وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا، مجموعی تعداد 29ہوگئی

اسلام آباد میں کورونا وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا، مجموعی تعداد 29ہوگئی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے نتیجے میں ملک میں اس خطرناک مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے ۔اسلام آباد میں ایک خاتون کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ متاثرہ خاتون امریکا سے آئی ہیں اور انہیں پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے ۔ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ مریضہ کی حالت تشویشناک ہے ۔وزارت صحت و ریگولیشن نے پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں وائرس سے متاثرہ تین افراد مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔کورونا کے سب سے زیادہ 13 کیسز سندھ میں ہیں، بلوچستان میں 6 ،اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 مریض ہیں۔ زیادہ تر مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور تاحال کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ملک بھر میں تعلیمی اداروں، شادی ہالز اور سینما گھروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ عوامی اجتماعات اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی ہے ۔لاہور، اسلام آباد اورکراچی کے سوا تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن معطل کردئیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ملک میں بہت سی عوامی و معاشی سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں