میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مراد علی شاہ کی سندھ میں شادی ہالز،درگاہیں بند کرنیکی ہدایت

مراد علی شاہ کی سندھ میں شادی ہالز،درگاہیں بند کرنیکی ہدایت

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شادیاں، میلے ، درگاہیں، شادی ہالز بند کرنے کے لیے چیف سیکریٹری کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اللّہ پاک کا کرم ہے کہ ابھی تک صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن ہمیں ہر طرح کی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے تیار رہنا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو رضاکارانہ بھی رجسٹر کرانے کی ہدایت دے دی اور ساتھ ہی چیف سیکریٹری کو نیشنل انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ (این ا?ئی ایم ) کو بند کرنے کے لیے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہدایت دے دی۔مراد علی شاہ نے مدارس میں بھی بچوں کی پڑھائی کو عارضی طور پر بند کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ حضور پاک نے بھی طاؤن کے پھیلنے والی جگہوں پر نہ جانے کی ہدایت دی تھی۔مراد علی شاہ کے میڈیا کنسلٹنٹ عبدالرشید چنا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزراء کو بھی تقریبات میں جانے سے منع کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں