میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آخری سانس تک اپنے شہر کا مقدمہ لڑتا رہوں گا،آفاق احمد

آخری سانس تک اپنے شہر کا مقدمہ لڑتا رہوں گا،آفاق احمد

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

ہمیں چھاپوں اور گرفتاریوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، یہ وقت سیاست کا نہیں
میرے اقدام کو لسانی رنگ دینے کے بجائے حقائق کو سمجھا جائے، جیل سے پیغام

چیئر مین آفاق احمد نے سینٹرل جیل سے جاری قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آج نا صرف کراچی کی عوام بلکہ دیگرشہروں اور صوبوںسے میرے اقدام کی تائیدنے میر ے عزم و حوصلے کو مزید تقویت بخشی ہے جس پر میں اپنے لوگوں کا شکر گزار ہوں،جنہوں نے میرے اقدام پر میرے حق میں ویڈیوں پیغام جاری کر کے شہر کونئی سوچ دی ہے ،میرا اقدام کسی مخصوص قومیت ، فرقے یاطبقے کیلئے نہیں بلکہ شہر میں بسنے والے 3کروڑ عوام کے حق میںکیا گیا ہے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ کچھ لوگ میرے اقدام کو لسانی رنگ دیکر اپنی سیاست کو چمکانا چاہتے ہیں میں ان سے بھی درخواست کرتا ہوکہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ظالم کے خلاف مظلوم کی آواز بننے کاہے، غیر مقامی ٹینکر مافیاکے خلاف 3کروڑ عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ آج بھی قاتل ٹینکر ڈرائیورز آ زاد ہیں جبکہ انکے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر مجھے اور میرے شہر کے لوگوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں سلسلہ جاری ہے جو ہمارے عزم و حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتا،آخری سانس تک اس شہر کا مقدمہ لڑتا رہوگا۔آفاق احمد نے کہا کہ سندھ حکومت اور انتظامیہ اپنی ڈھٹائی دکھانے کے بجائے قاتل ٹینکر ڈرائیوز کے خلاف FIRکاٹے اور حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثہ کی کم از کم 25.25لاکھ کی مالی امداد کو فی الفور یقینی بنایا جائے ، جبکہ ممنوعہ اوقات میں پانی ٹینکر اور ہیوی ٹریفک کو رہائشی آبادیوں میںآنے کے خلاف بھی اتنی تیزی اور بھرتی دکھائی جائے جتنی معصوم شہریوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں میں دکھائی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں